ای ایف یو لائف اورجے ایس بینک میں برانچ لیس بینکنگ کامعاہدہ

Nov 09, 2017

کراچی(کامرس ڈیسک)ای ایف یو لائف انشورنس لمیٹڈ اور جے ایس بینک نے ‘جے کیش برانچ لیس بینکنگ کے صارفین کو بیمہ مصنوعات کی ایک وسیع حد پیش کرنے کیلئے ایک معاہدہ کیا ہے۔ جے ایس بینک لمیٹڈ پاکستان کا ایک تیزی سے ترقی کرتا ہوا بینک ہے جو اپنے برانچ لیس بینکنگ نیٹ ورک کو بہت تیزی سے بڑھا رہا ہے۔ ای ایف یو لائف‘پچیس سال کے کامیاب ریکارڈ کی حامل پاکستان میں ایک معروف بیمہ حیات کی کمپنی ہے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب کا انعقاد ای ایف یو لائف ہائوس ہیڈ آفس کراچی میں ہوا۔ معاہدے پر ای ایف یو لائف کی جانب سے طاہر جی ساچک‘ مینیجنگ ڈائریکٹر اورچیف ایگزیکٹیو ای ایف یو لائف اور جے ایس بینک کی جانب سے خرم شیخ‘ چیف ڈیجیٹل آفیسر نے دستخط کئے۔ تقریب میں دونوں اداروں کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طاہر جی ساچک‘ مینیجنگ ڈائریکٹر اورچیف ایگزیکٹیو ای ایف یو لائف نے کہا ’’میں جے ایس بینک کے ساتھ ‘جے کیش برانچ لیس بینکنگ صارفین کو بدون کاغذ بیمہ زندگی کی مصنوعات کی تقسیم کیلئے شراکت کو مزید مضبوط بنانے پرخوش ہوں۔ پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ کے قوی امکانات ہیں اور جے ایس بینک کے ذریعے ان مصنوعات کا تعارف تحفظ فراہم کرنے اورلاکھوں افراد کی زندگیوں کو چھونے کی جانب ایک قدم ہے۔

مزیدخبریں