علامہ محمداقبال نے مسلمانوں کواپنی انقلابی شاعری کے ذریعے جگایا،سجادخان

Nov 09, 2017

راولپنڈی(نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اورسابق نائب تحصیل ناظم راولپنڈی سجادخان نے کہاہے کہ وطن عزیزپاکستان ہمارے اسلاف کی طویل جدوجہداوربرصغیرکے مسلمانوں کی بے پناہ قربانیوں کی بدولت معرض وجودمیں آیااس وطن کے قیام کیلئے مفکرپاکستان علامہ محمداقبال نے مسلمانوں کیلئے الگ مملکت کے قیام کاتصوردے کرانہیں جدوجہدکرنے کی تحریک دی اوراپنی انقلابی شاعری کے ذریعے برصغیرکے سوئے ہوئے مسلمانوں کوجگایاکہ فرنگی اورہندو ئوں سے آزادی حاصل کرناتمہارے لئے ناگزیرہے اسی لئے قائداعظم محمد علی جناح نے علامہ اقبال کے اس تصورکوعملی شکل دینے کیلئے قیادت کی اورپاکستان کا قیام ممکن ہوا،آج پاکستان میں ہم آزادی کی فضامیں جو زندگی بسرکررہے ہیں یہ علامہ اقبال کے تصور کی مرہون منت ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے محسن کوخراج عقیدت پیش کریں اوران کے بتائے اصولوں پرچل کراپنے وطن کی،ترقی ،خوشحالی، حفاظت اورسلامتی کیلئے اپناکرداراداکریںان خیالات کااظہارانہوں نے سجاد خان لورزاورپاسبان وطن ویلفیئرفائونڈ یشن کے زیراہتمام’’ یوم اقبال‘‘ کے سلسلے میں منعقدکی جانے والی خصوصی تقریب سے مہمان خصوصی کے طورپرخطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے پروفیسرنعیم قاسم ،شیخ مختار احمد،حکیم سہارنپوری، چوہدری خورشیدانور،جاویدبٹ ،ناصرگلواورصنوبرگل نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہاکہ علامہ اقبال نے انگریزوںاور ہندوئوں کی سازش کوبھانپ لیاتھا اسی لئے انہوں نے برصغیرکے مسلمانوںکیلئے الگ وطن کاخواب دیکھااوراپنے مسلمان بھائیوں کوالگ وطن کے قیام کیلئے جدوجہدکرنے کی تلقین کی اگرپاکستان قائم نہ ہوتاتوہم بھی آج بھارت میں مقیم مسلمانوں اوردیگراقلیتوں کی طرح غلاموں اورمظلوموں کی سی زندگی گزارنے پرمجبورہوتے اورہم اپنے دین اوراپنے اسلامی طرززندگی کے مطابق زندگی نہ بسرکرسکتے۔۔

مزیدخبریں