لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پردھند اور اسموگ نے اپنے ڈیرے جمالئے

Nov 09, 2017 | 14:03

ویب ڈیسک

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پردھند اور اسموگ نے اپنے ڈیرے جمالئے ہیں. جس سے حد نگاہ میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور، فیصل آباد، ملتان سمیت پنجاب کے بیشتر شہر کئی روز سے آلودہ دھند کی لپیٹ میں ہیں. جمعرات کو بھی پروازیں اور ٹرینیں تاخیر کا شکارر ہیں۔ لاہور سے پنڈی بھٹیاں موٹروے پر حد نگاہ پچاس میٹر سے کم ہو گئی ۔لاہور سے پنڈی بھٹیاں موٹروے پر اکثر مقامات دھند کی لپیٹ میں آگئے جس سے حد نگاہ پچاس میٹر سے کم رہ گئی۔ موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر اور تیز رفتاری سے گریز کرنے کی ہدایت کر دی۔ترجمان موٹروے کے مطابق لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک موٹر وے پر دھند چھائی ہوئی تھی جس کے باعث موٹروے پر بیشتر مقامات پر حد نگاہ پچاس میٹر سے بھی کم رہ گئی .شدید دھند کے باعث موٹروے پر گاڑیوں کا داخلہ روک دیا گیا ۔ترجمان موٹر وے نے ہدایت کی ہے کہ شہری غیر ضروری سفر اور تیز رفتاری سے اجتناب کریں اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال نہ کریں اور گاڑیوں میں فوگ لائٹس کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا تھا کہ شہری موٹر وے پر کسی بھی ایمرجنسی اور معلومات کی صورت میں ایک تین صفر پر کال کرسکتے ہیں۔دوسری جانب فیصل آباد شہر اورگردونواح میں اسموگ نے ڈیرے جما لیے ہیں جس کی باعث موٹر سائیکل سواروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے .اسموگ کے باعث آنکھوں اور سانس کی بیماریوں میں بھی اضافے ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں