رائے ونڈ (نامہ نگار)مسلم لیگی رہنماء چیئرمین یونین کونسل پاجیاںسردار محمد صدیق نمبردار نے کہا کہ نیب سیاسی انتقام نہ لے بلکہ انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے چین میں بیٹھ کر پریس کانفرنس کے ذریعے عوام اور پاکستان کی توہین کی ہے، نون لیگ جب چاہے گی ان ہاؤس تبدیلی لے آئیں گے، مراد سعید اور اس کے الزامات کے خلاف تحریک استحقاق پیش کر دی گئی ، انہوں نے کہا کہ حکومتی بوکھلاہٹ ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے اور تبدیلی کے نعرے بے نقاب ہو رہے ہیں ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے سے زندگی کا پہیہ جام ہو جائے گا ،حکومت پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے، انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کے چندبے ادب وزرا ء کے میاں برادران کے خلاف غیر جمہوری طرز عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔