موجودہ اسمبلیاں مدت پوری کرتی دکھائی نہیں دیتیں‘علی اکبر گجر

Nov 09, 2018

کراچی(اسٹاف رپو رٹر ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سابق ڈویژنل صدر علی اکبر گجر سابق ڈویژنل جنرل سیکریٹری ناصرالدین محمود، سابق ضلعی صدور سلطان بہادر خان، علی عاشق گجر سینئر رہنمائوں اقبال خاکسار، سردار محمد نذیر، رانا عارف حاجی محمد اقبال، حق نواز باجوہ، کمال قادری، ظہیر عباسی، عبد الحق قریشی نے مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ موجودہ اسمبلیاں مدت پوری کرتی دکھائی نہیں دیتیں۔ حکمرانوں کی انتقامی سیاست کے بساوجود پاکستان مسلم لیگ(ن) جمہوری نظام کو لپیٹنے کی ہر کوشش کے سامنے دیوار بن کر کھڑی ہوگی۔ ملک پر مسلط حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان کی جمہوریت کو بد ترین صورتحال کا سامنا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما سابق ڈویژنل صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کو دوبارہ گرفتار کرنے کی حکومتی خواہشات کو ملک کی جمہوریت کو مزید تباہی کی طرف دھکیلنے کی نئی کوششیں ہیں جو پاکستان کے جمہوری ڈھانچے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاسکتی ہیں۔

مزیدخبریں