شاعر مشرق کا 141واں ےوم ولادت آج مناےا جائیگا اقبال کی سوچ مشعل راہ ہے:وزیراعظم

اسلام آباد ( آن لائن ) حکےم الامت ،شاعر مشرق ، مفکر پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کا 141واں ےوم ولادت آج بروز جمعہ ملی جوش و جذبے مناےا جائیگا اور اس دن کی مناسبت سے ملک بھر مےں شاعر مشرق کے اےصال ثواب کےلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا انعقاد بھی کیا جائیگا ۔اس ضمن میں ملک بھر میں خصوصی تقرےبات اور سےمےنار بھی منعقعد ہو ں گے جس مےں مقررےن علامہ اقبال کی زندگی اور قےام پاکستان کےلئے کی جانے والی جدو جہد پر روشنی ڈالےں گے ۔ لاہور مےں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدےلی کی پروقار تقرےب منعقد ہو گی جس مےں اعلیٰ افسران شرےک ہوں گے جبکہ سےاسی شخصےات بھی مزار اقبال پر حاضری دےکر پھول چڑھائےں گے۔ یوم اقبال پر پیغام میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ فرقہ واریت، نظریاتی انتہا پسندی اور نئے اجتماعی گروہوں کی تشکیل جیسے معاملات پر شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کی سوچ آج بھی ہمارے لیے مشعل راہ ہے، شاہین کے تصوراور خودی کے فلسفے کو سمجھ کر اور اس پر عمل پیرا ہونے سے ہی ہم پاکستان کو اقوام عالم میں اسکا اصل مقام دلا سکتے ہیں۔ علامہ اقبال کا شہرہ آفاق کلام د±نیا کے ہر حصے میں پڑھا اور سمجھا جاتا ہے۔انہوں نے ہمیشہ مسلمانوں کو آپس میں اتحاد اور اتفاق کی تلقین کی اور دعوت عمل دی کیونکہ ا±ن کے نزدیک عمل ہی زندگی ہے۔

علامہ اقبال

ای پیپر دی نیشن