اسلام آباد (اے پی پی) افغان حکومت اور طالبان کے درمیان پہلی بار براہ راست امن مذاکرات (آج) جمعہ کو روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقد ہوںگے، امن مذاکرات میں روس نے گیارہ ملکوں کو شرکت کی دعوت دی ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں پاکستانی وفد مذاکرات میں شرکت کرے گا۔ نائب ترجمان امریکی وزارت خارجہ کے مطابق ماسکو میں موجود امریکی سفارت کار مذاکرات میں شرکت کرے گا۔ افغان حکومت اور طالبان مذاکرات کرانے کے لئے تمام ممالک کو تعاون کرنا چاہئے۔
مذاکرات
افغان حکومت، طالبان کے درمیان مذاکرات آج ماسکو میں ہوںگے، پاکستانی امریکی نمائندہ بھی شرکت کرے گا
Nov 09, 2018