لاہور (خصوصی رپورٹر/خبر نگار /خصوصی نامہ نگار /نیوز رپورٹر/کامرس رپورٹر/سپورٹس رپورٹر ) پنجاب اسمبلی کے اجلا س میں حکومت اور اپوزیشن نے ایک دوسرے کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ اپوزیشن نے شہباز شریف کو سیاسی قیدی قراردے دیا، ایوان ”ڈونکی راجہ نامنظور“ ،”ڈاکو راج“ اور ” چور چور“کے نعروں سے گھونج اٹھا،مولانا سمیع الحق کے قتل کےخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی، معاویہ اعظم نے 20 روز میں تحقیقاتی رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کا مطالبہ کردیا، اویس لغاری نے سیاسی قیدی کو جمہوریت کےلئے گالی قراردے دیا،حسن مرتضیٰ نے کہا سیاسی قتلوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے،ملک احمد نے کہ ڈی جی نیب اور عمران خان ایک ہی ایجنڈا پر کام کررہے ہیں،میا ں اسلم نے کہا ن لیگ اپنے کرپشن چھپانے کےلئے شور مچا رہی ہے،اپوزیشن ارکان نے سیاہ پٹیاں باندھ کر اجلاس میں شرکت کی، اجلاس سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت ایک گھنٹہ پچاس منٹ تاخیر سے شروع ہوا، وزیر قانون راجہ بشارت نے مولانا سمیع الحق کے قتل کےخلاف قرارداد پیش کی جس کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا، رانا مشہود احمد نے کہا مولانا سمیع الحق کے قتل پر ہاﺅس کی کمیٹی یا کمشن بننا چاہیے تھا۔ پیپلزپارٹی کے حسن مرتضیٰ نے کہا ہمیں قراردادوں سے آگے بڑھنا چاہیے، وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا تفتیشی ٹیم سے مسلسل رابطے میں ہوں، مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے گا،تفتیش مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے، اس وقت 25مقدمات درج کیے گئے ہیں اور ایک سو سے زائد شرپسندوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ باقی 9سوسے زائد بے گناہوں کو رہا کردیا گیا ہے،جبکہ دھرنے والوں سے مسلسل رابطے میں ہیں، اویس لغاری نے کہا کہ اگر ہم نے نیب کے قانون میں ترمیم نہیں کی تو یہ ہماری غلطی تھی لیکن موجودہ حکومت کو نیب قانون میں ترمیم کرنی چاہیے، وزیر اعظم چائنہ میں جاکر کہتے ہیں کہ ہمیں وائٹ کالر سے خطرہ ہے اور ہمارے پاس وائٹ کالرز کو پکڑنے کے لئے تکنیکی ماہرین نہیں ہے ہمیں وہ تکنیک دی جائے ۔حکومت اور اس کے وزراءایوانوں میں اور باہر تذبذب کا شکار ہیں، اسلم اقبال نے کہا ن لیگ اپنی کرپشن چھپانے کےلئے شور مچا رہی ہے،میٹرو بس اور میٹرو اورنج لائن ٹرین میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے،چوہدری پرویز الٰہی کے دور کے منصوبوں کو التواءکا شکار کیا گیا نئے منصوبوں اس لیے شروع کیے تاکہ زیادہ زیادہ کمیشن حاصل کیا جا سکے،صوبائی وزیر چوہدری ظہیر الدین نے کہا شہباز شریف نے دس سال پنجاب کی عوام کو بے دردی سے لوٹا، ایجنڈا پر چار محکموں سے متعلق سوالات موجود تھے لیکن سپیکر نے ارکان کے متفقہ فیصلے سے سوالات کا سیشن ملتوی کردیا، بعدازاں بحث مکمل ہونے پر سپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی کردیا۔
پنجاب اسمبلی