اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) لائن آف کنٹرول(ایل او سی)کے تھب سیکٹر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا سپاہی ظہیر احمد شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق بھارتی فوج نے تھب سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کی زد میں آکر سپاہی ظہیر احمد نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی بلااشتعال فائرنگ کا موثر جواب دیا۔ شہید ظہیر احمد کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر کے گا ﺅں سلطان پور سے تھا۔انہوں نے پسماندگان میں ایک بیوہ چھوڑی ہے۔پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیتے ہوئے چوکیوں کو نشانہ بنایا۔
بھارتی فائرنگ
کنٹرول لائن : بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ‘ سپاہی شہید‘ پاک فوج کا بھرپور جواب دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا
Nov 09, 2018