اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سیکرٹری خزانہ‘گورنر سٹیٹ بنک اور دیگر افسروں پر مشتمل افسروں کی ٹیم بیجنگ پہنچ گئی جو آئندہ چار روزکے دوران چین سے پاکستان کےلئے اقتصادی پیکیج کی تفصیلات طے کرے گی۔ چینی پیکیج میں زرمبادلہ کےلئے امداد‘ پاکستان سے درآمدات میں اضافہ سی پیک منصوبوں کے تحت رقم کے اجراءکے معاملات شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی پیکیج 5 ارب ڈالر تک کا ہو سکتا ہے۔
ٹیم/ بیجنگ