کیلیفورنیا سابق امریکی فوجی کی فائرنگ 12 افراد ہلاک 10 زخمی

کیلیفورنیا (صباح نیوز) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے نائٹ کلب میں سابق امریکی فوجی آئن ڈیوڈ لانگ کی فائرنگ کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔ ریاست کیلیفورنیا کے شہر تھاﺅزینڈ اوکس کے نائٹ کلب بارڈر لائن اینڈ گرل میں اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہاں یونیورسٹی کے طلبہ کی پارٹی جاری تھی۔ حملہ آور نے اندھا دھند درجنوں گولیاں برسائیں، جس سے خوفزدہ ہو کر لوگوں نے کرسیوں کی مدد سے کھڑکیاں توڑ کر باہر فرار ہونے کی کوشش کی جبکہ دیگر نے ٹوائلٹس میں پناہ لی۔بار میں تقریباً 200 کے قریب لوگ موجود تھے جو کیلیفورنیا لتھرن یونیورسٹی سے کچھ دوری پر واقع ہے۔ گولیاں لگنے سے ایک پولیس اہلکار بھی مارا گیا جو اگلے سال ریٹائرڈ ہونے والا تھا۔ حکام نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا شخص بار کے اندر مارا گیا جس نے سموک گرنیڈ کا بھی استعمال کیا۔ صدر ٹرمپ کو واقعہ کے بارے میں مکمل بریفنگ دی گئی۔میڈیا کے مطابق ملزم افغانستان میں ڈیوٹی سرانجام دے چکا ہے۔
کیلیفورنیا

ای پیپر دی نیشن