اسلام آباد(آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ملاقات کی اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی رانا تنویر، مرتضیٰ جاوید عباسی اور چودھری بشیر ورک بھی موجود تھے شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی کو ایوان کی کارروائی غیر جانبدارانہ طریقہ سے چلانے پر مبارکباد پیش کی شہباز شریف نے کہا آپ پارٹی پالٹکس سے بالاتر ہوکر ایوان کی کارروائی چلا رہے ہیں جس سے پارلیمان کا وقار بلند ہوا انہوں نے کہا میری پوری جماعت آپ کے بحیثیت سپیکر کردار کو سراہتی ہے اسد قیصر نے کہا میری خواہش ہے احسن انداز اور ایک دوسرے کو برداشت کرتے ہوئے ایوان کی کارروائی چلتی رہے اسد قیصر سے بعد ازاں مولانا عبدالواسع کی قیادت میں متحدہ مجلس عمل کے وفد نے بھی ملاقات کی اور وفد نے سپیکر کے غیرجانبدارانہ طریقے سے ایوان چلانے کو سراہا۔
سپیکر ملاقات