خانقاہ ڈوگراں: جسٹس ثاقب کے سکواڈ کی گاڑی کو حادثہ، چیف جسٹس محفوظ رہے، 7 اہلکار زخمی

Nov 09, 2018

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کے سکواڈ کی گاڑی کو اسلام آباد سے بذریعہ موٹروے لاہور آتے ہوئے خانقاہ ڈوگراں کے قریب حادثہ پیش آگیا تاہم چیف جسٹس محفوظ رہے جبکہ ایلیٹ فورس کے 7 جوان زخمی ہو گئے۔ چیف جسٹس نے اپنی گاڑی سے اتر کر پولیس جوانوں کو فوری طور پرایمبولینس کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ بھجوایا اور خود بھی ہسپتال گئے جہاں اپنی نگرانی میں طبی امداد دلوائی۔ اس دوران چیف جسٹس کی طبیعت بھی ناساز ہوگئی جس پر ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ان کا بلڈ پریشر چیک کیا اور انہیں فوری طور پر لاہور روانہ کردیا۔ اطلاع کے مطابق زخمیوں میں شیخ راشد ، شاہد ،محمد اصغر ، فیاض علی ،محمد رفاقت وقاص شامل ہیں اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر اظہر حیات ، ڈی پی او جہانزیب نذیر خان ، ایس پی انوسٹی گیشن اسد الرحمن ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل موسیٰ رضا، اے ایس پی توحید الرحمن میمن ، اسسٹنٹ کمشنر فضائل مدثر ودیگر انتظامی افسران موقع پر پہنچ گئے۔ 3شدید زخمیوں کو لاہور ریفر کر دیا گیا ہے۔
حادثہ

مزیدخبریں