منشا بم کے خلاف مقدمات درج 32کنال زمین پر قبضہ ختم کرادیا جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ پیش

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں منشا بم کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ منشا بم حراست میں ہے اور کچھ وصولی بھی کی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں منشا بم کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران جے آئی ٹی نے رپورٹ پیش کی۔عدالت عظمی میں سماعت کے دوران ڈی آئی جی نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایامنشا بم کے خلاف کل 66 مقدمات درج ہیں، 19 زمینوں پرغیر قانونی قبضے سے متعلق ہیں۔ڈی آئی جی نے بتایا کہ منشابم کے خلاف 9 مقدمات میں تفتیش ہورہی ہے جبکہ پولیس سی ڈی اے کی زمین واگزار کرنے میں مد کر رہی ہے، منشا بم کا 32 کنال زمین پر قبضہ ختم کرا دیا گیا۔متاثرہ فریق نے بتایا کہ میرے 9 پلاٹوں پر منشابم نے قبضہ کر رکھا تھا۔ عدالت عظمی نے سول جج کو ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے کہا کہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، سی ڈی اے سے رپورٹ لیں گے جس کے بعد کیس کی سماعت 2 ہفتے کے لیے ملتوی کردی گئی۔
منشا بم کیس

ای پیپر دی نیشن