واہ کینٹ (نیوز ڈیسک)نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد میں جاری بیسویں نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء صوبائی وزرائ، سینیٹرز ممبران، قومی و صوبائی اسمبلی ، سینئر سول و ملٹری آفیسرز اور سول سوسائٹی کے نمائندوں پر مشتمل 75رکنی وفدنے ریئر ایڈمرل زین ذوالفقار، ہلال امتیاز (ملٹری) چیف انسٹرکٹر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کی قیادت میں پاکستان آرڈننس فیکٹریز کا دورہ کیا۔چیئرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل صادق علی، ہلال امتیاز (ملٹری) چیئرمین پی او ایف بورڈ نے اپنے استقبالیہ کلمات میں شرکاء کو خوش آمدید کہا اور بتایا کہ پاکستان آرڈننس فیکٹریز وطن عزیز کا ایک عظیم دفاعی پیداوار کا ادارہ ہے جو مسلح افواج کی ضروریات پوری کرنے کے بعد ملکی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ مسلح افواج کی اسلحہ و گولہ بارود کی 100فیصد ضروریات کو نہ صرف پورا کر رہا ہے بلکہ اپنی فاضل صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے دنیا کے 40سے زائد ممالک کو اپنی مصنوعات برآمد بھی کر رہا ہے اور حالیہ دہشت گردی کی جنگ میں پی او ایف پاکستان کی مسلح افواج کی اضافی ضروریات کو بھی احسن طریقے سے پورا کر رہا ہے۔