بجلی چوروں کے خلاف بھرپور آپریشن شروع کر دیا گیا: عرفان کاٹھیا

وہاڑی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کا ٹھیا نے کہاہے کہ حکو مت کی ہدایت کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف بھر پور آپریش شروع کر دیا گیا ہے ۔ بجلی چوری روکنے کے لئے منظم اور مر بوط طر یقے سے کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں ۔ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور میپکو کے افسران مشترکہ طور پر لائحہ عمل مر تب کر کے چھاپے ما ریںگے اور بجلی چوروں کو موقع سے گرفتار کر کے مقد مات کا اندراج کیا جائیگا۔ بجلی چور قومی مجر م ہیں جو ملک کو نقصان اور اداروں کو کمز ور کر نے کا باعث بن رہے ہیں انہوں نے ان خیا لات کا اظہار اپنے آفس میں بجلی چوری کی روک تھا م کے لئے منعقد ہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر محمد عاطف اکرام نے اس مو قع پر کہا کہ پو لیس ڈیپارٹمنٹ کی طر ف سے بجلی چوروں کو پکڑنے کے لئے مکمل تعاون فراہم کیاجائے گا۔ علاوہ ازیں سموگ کی روک تھام کے لئے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہاکہ متعلقہ افسران با قا عد گی سے فیلڈ کا وزٹ کر یں اور چیک کر یں کہ کہیں آگ اور دھواں تو مو جو د نہیں ۔اگر کوئی بھی کا شتکار فصلوں کی با قیات کوآگ لگانے میں ملو ث ہو تو اس کے خلاف بھی فوری پرچہ درج کر کے گرفتاری عمل میں لائی جائے۔ اور ایسی گاڑیاں جو دھواں چھوڑ رہی ہوں ان کے خلاف بھی فوری ایکشن لیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...