لاہور( این این آئی)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صوبے بھر کی جیلوں میں ذاتی خرچ پر قیدیوں کیلئے واٹر فلٹر یشن پلانٹس اور کلینیکل سینٹرز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق جیلوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب اور کلینیکل سینٹرز کے قیام کے تمام اخراجات گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ذاتی طورپر برداشت کریں گے۔ اور یہ تمام منصوبے سرور فائونڈیشن کی مدد سے مکمل کئے جائیں گے۔ پہلا واٹر فلٹر پلانٹ اور کلینیکل سینٹر فیصل آباد کی ڈسٹرکٹ جیل میں قائم ہوگا جس کا افتتاح 11 نومبر کو گورنر پنجاب خود کریں گے۔
گورنر پنجاب کاصوبے بھر کی جیلوں میں ذاتی خرچ پر واٹر فلٹر یشن پلانٹس اور کلینیکل سینٹرز کے قیام کا فیصلہ
Nov 09, 2018