کراچی (این این آئی) اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلزنے اپنے پی وی سی پراڈکشن پلانٹ کے توسیعی منصوبے کیلئے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ساتھ 35ملین ڈالرز کی طویل المدّتی اجارہ فنانسنگ کا معاہدہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔یاد رہے کہ پلاسٹک پراڈکٹس اور تعمیراتی میٹریل میں پی وی سی کیمیکل استعمال کیاجاتا ہے جن میں پانی اور سیورج کے پائپس،کیبلز اور کنزیومر اشیاء میں جوتے اور پیکجنگ فلمزوغیرہ شامل ہیں۔ یہ فنانسنگ اینگروپولیمر اینڈ کیمیکلز کے 10.3بلین روپے کی توسیعی منصوبے کا حصہ ہے جس میں سے 5.4بلین روپے رائٹ شیئر کے اجراء سے حاصل کئے جاچکے ہیں۔