لاہور(کلچرل رپورٹر)ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) انفارمیشن اینڈ کلچر مظفر خان سیال نے الحمراء آرٹس کونسل کے ایگزیکٹوڈائریکٹر کا اضافی چارج سنبھالنے کے بعد الحمراکے افسران سے ملاقات کی۔انھوںنے الحمراء میںپروگرامز ،پروجیکٹ کوسراہنے کیساتھ ساتھ الحمرا افسران و ملازمین کے ٹیم ورک کی تعریف کی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ادب وثقافت کے فروغ کے حوالے سے اقدامات کو آگے بڑھایا جائے گا۔ انھوںنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔اجلاس میں ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی،ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمن)آفتاب احمد انصاری، ڈپٹی ڈائریکٹر کلچرل کمپلیکس نوید بخاری،ڈپٹی ڈائریکٹر لابرئیری،آرکائیوز اینڈ ریسرچ محمد عارف،سینئر اکاونٹ آفیسر حبیب احمد خان،ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلشنز صبح صادق،اسسٹنٹ ڈائریکٹر(ایڈمن) خرم نویل ،کوآرڈی نیٹر نیاز حسین لکھویرا،پبلک ریلیشن کوآرڈی نیٹر حسیب پاشا،آڈٹ آفیسر رضوان فرید،انچارج اے وی آئی محمد سلیم،ا سسٹنٹ ڈائریکٹر فائن آرٹ منیٰ ہارون،انفارمیشن آفیسر ثمرین بخاری،ڈئیزائن اینڈ ڈسپلے آفیسر نوین روما اور محمد امجد نے شرکت کی۔
ایڈیشنل سیکرٹری مظفر خان سیال نے الحمراء آرٹس کونسل کے ایگزیکٹوڈائریکٹر کا اضافی چارج سنبھال لیا
Nov 09, 2018