لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)سابق کپتان شاہد آفریدی نے علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ اْن کے نظریے پر عمل پیرا ہونا علامہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا اصل طریقہ ہے، سکولوں میں چھٹی کی بجائے خصوصی تعلیمی و آگاہی سیشنز منعقد کئے جائیں جن کے ذریعے نئی نسل کو علامہ اقبال کی تعلیمات سے روشناس کروایا جائے۔ بچے پاکستان کا مستقبل ہیں، ان کا تعلیمی سلسلہ جاری رہنا علامہ اقبال کے نظرئیے کے عین مطابق ہے۔