لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پہلے افضل منا انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے روز پنجاب پولیس، ریلوے اور پاکستان کسٹمز نے حریف ٹیموں کو شکست دیدی۔ پنجاب پولیس نے نیپال کو پانچ ایک سے شکست دی ، پولیس کی ٹیم پورا وقت کھیل پر چھائی رہی۔ پاکستان ریلوے نے متحدہ عرب امارات کویکطرفہ مقابلے میں پانچ صفر سے شکست دی۔پاکستان کسٹمز نے سری لنکن آرمی کیخلاف دوایک سے کامیابی اپنے نام کی ۔