محمد حفیظ کے باو لنگ ایکشن پر اعتراض کیوی کھلاڑی کو مہنگا پڑ گیا

Nov 09, 2018

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) محمد حفیظ کے باولنگ ایکشن پر اعتراض اٹھانا کیوی کھلاڑی کو مہنگا پڑ گیا۔ میچ ریفری نے کیوی کھلاڑی کی طلبی کی اور آئندہ ذمہ دارانہ رویہ رکھنے کی ہدایت کر دی۔۔ کیوی کھلاڑی روس ٹیلر نے محمد حفیظ کے باولنگ ایکشن پر اعتراض اٹھا یا تھا جس پر کپتان سرفراز احمد نے فیلڈ امپائرسے شکایت کی۔قانون کے مطابق کوئی بھی بلے باز باولر پر اعتراض نہیں کر سکتا مگر امپائر کسی بھی غیر قانونی ایکشن والے باولر کو روک سکتا ہے۔ میچ کے دوران امپائر کی جانب سے محمد حفیظ کو نہیں روکا گیا۔پندرہ ڈگری سے زیادہ کہنی کے خم پر محمد حفیظ پر تین بار پابندی بھی عائد کی جا چکی ہے۔ بھارتی میچ ریفری جواگل سری ناتھ نے کیوی کھلاڑی کو طلب کر کے آئندہ ذمہ دارانہ رویہ اپنانے کی ہدایت کی۔ باولر پر اعتراض اٹھانے پر قانون کے مطابق بلے باز پر جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں