لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپیئن شکیل عباسی نے وزیراعظم عمران خان سے موجودہ ہاکی فیڈریشن کو فوری طور پر برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔شکیل عباسی کا کہنا ہے کہ قومی کھیل کیساتھ مذاق بند ہونا چاہیے، حکومت نے فنڈز روک کر واضح پیغام دیا کہ اب وہ انہیں مزید برداشت کرنے کے موڈ میں نہیں۔ وقت آ گیا صدرپی ایچ ایف بریگیڈئیر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری شہباز سینئر عزت سے استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں اور نئی مینجمنٹ کو کام کرنے کا موقع دیں۔