لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی سپر ایٹ مرحلہ میں حبیب بینک نے کراچی وائٹس کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ کراچی وائٹس کی ٹیم دوسری اننگز میں107رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ فاتح ٹیم نے 45رنز کا ہدف ایک وکٹ پرپورا کرلیا ۔ کراچی وائٹس نے پہلی اننگز میں 154جبکہ حبیب بینک نے 217رنز بنائے تھے ۔ عبدالرحمٰن نے دوسری اننگز میں6کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ‘انہوں نے میچ میں 14وکٹیں حاصل کیں ۔ سوئی ناردرن گیس کی ٹیم پہلی اننگز میں 371رنز بناکر آئوٹ ہوگئی‘اسد شفیق پچاس‘مصباح الحق پچاس اور حسین طلعت 76رنز بناکر نمایاں رہے‘محمد آصف اور ذوالفقار بابر نے چا چار کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا ۔ جواب میں واپڈا نے 6وکٹوں پر 121رنز بنالئے‘کامران اکمل چھیالیس رنز پر کھیل رہے ہیں۔محمد عباس نے چار کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا ۔ سوئی سدرن گیس کی ٹیم 376رنز بناکر آئوٹ ہو گئی۔ پشاور نے 6وکٹوں پر 248رنز بنالئے ۔خان ریسرچ لیبارٹریز کے 207رنز کے جواب میںلاہور بلیوز کی ٹیم 203رنز پر آئوٹ ہو گئی ۔ کے آر ایل نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے دس رنز بنا لئے ہیں ۔
قائد اعظم ٹرافی : حبیب بینک ٹیم کراچی وائٹس کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی
Nov 09, 2018