لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) اولمپئن طاہر زمان نے کہا ہے کہ ہمیں ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دینے کی سوچ کو بدل کر حقیقت پسندانہ رویہ اختیار کرنا ہوگا۔ قومی ٹیم کے کیمپ کے دورے پر بات کرتے ہوئے ایف آئی ایچ کوالیفائیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم ورلڈکپ کی تیاری میں مصروف ہے، ہم سب کو تنقید کرنے کے بجائے اب کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنا چاہیے۔ ایک ماہ تک صبر کرلیں، ورلڈکپ ختم ہونے پر جتنی چاہیں تنقید کریں، فی الحال بھارت جاکر پاکستان کا نام روشن کرنے کی تیاریوں میں مصروف کھلاڑیوں کو موٹی ویٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ طاہر زمان نے کہا کہ پی ایچ ایف کا ٹیم مینجمنٹ میں توقیر ڈار کو لانا اچھا فیصلہ ہے، مجھے یقین ہے کہ وہ کھلاڑیوں کو مورال بلند کرنے میں کامیاب رہیں گے اور تمام تر ایشوز کے باوجود لڑکوں سے اچھی پرفارمنس لینے میں کامیاب ہوں گے۔
قومی ہاکی ٹیم پر تنقیدکی بجائے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے: طاہر زمان
Nov 09, 2018