صوبہ بھر میں پنجم و ہشتم کی امتحانی ڈیوٹی دینے والے اساتذہ معاوضہ سے محروم

خانیوال (نمائندہ خصوصی )پنجاب بھر کے لاکھو ںاساتذہ پانچویں اور آٹھویں کے سالانہ امتحان 2018میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے تاحال معاوضہ سے محروم اساتذہ رہنمائوں نے احتجاجی پروگرام ترتیب دینے کیلئے رابطے شروع کردیے ضلعی صدر محمداقبال ندیم پُھل کی صدارت میں اجلاس پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب کے ضلعی صدر نے ضلع بھر سے آئے ہوئے اساتذہ راہنمائوں سے گورنمنٹ ہائی سکول شام کوٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پانچویں اور آٹھویں کے سالانہ امتحان2018کا معاوضہ تاحال نہیں ملا اگر نومبر میں سابقہ معاوضہ نہ دیا گیا تو احتجاجی پروگرام کے مطابق ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر احتجاج کیا جائے گا اور2019کے سالانہ امتحان کی ڈیوٹی نہیں سرانجام دیں گے محمداکرم ہراج، جلیل احمد ڈاہا، چوہدری محمداسلم، بشیر احمد سیال، مہر سعید عالم، رانا پرویز ،رانا قیوم، امیر اعظم ڈاہا، رانا عباد علی، سردار قمر، چوہدری ارشاد، احمد گجر، پرویز احمد پہوڑ، اختر خان سیال، چوہدری محمدرفیق، ملک ریاض تھہیم ،رانا وکیل، ذوالفقار صدیقی، ملک احسان ،ملک حسنین تھہیم، صفدر حسین، وریام خلیق، ریاض خلیق، کاشف رضا وجھی، ملک رشید احمد لڑکا کے علاوہ دیگر اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

ای پیپر دی نیشن