علامہ اقبال کی یوم پیدائش پر اسپیکرقومی اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر کا پیغام

Nov 09, 2018 | 11:14

ویب ڈیسک

علامہ اقبال کی یوم پیدائش کی مناسبت سے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کا پیغام ۔سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کو درپیش مسائل کا حلعلامہ محمد اقبال کی تعلیمات میں مظمرہے، شاعر مشرق علامہ محمد اقبال مفکر پاکستان تھے جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا،اسد قیصر  نے کہا کہ اسلامی دنیا کے اس عظیم شاعر کا یوم پیدائش مسلمانوں کو علامہ محمداقبال کے نظریات وتعلیمات پرفکر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے،اسپیکر قومی اسمبلی  نے کہا کہقرار داد پاکستان منظور ہونے سے قبل علامہ محمد اقبال کی فلسفیانہ او رشاعرانہ تحریروں نے عوامی رائے تبدیل کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا،اسد قیصر نے مزید کہا کہ شاعر مشرق کا خواب برصغیر کے مسلمانوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں تھا،علامہ اقبال کے پیغام نے مسلمانوں کے اندر ایک علیحدہ وطن جہاں وہ مذہبی تعلیمات اور ثقافت کے مطابق زندگی بسر کر سکیں کے حصول کے لیے ایک نئی روح پھونکی،اسپیکر قومی اسمبلی  نے کہا کہ

 علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو درپیش مصائب ان کی زوال پذیری کے اسباب اور عظمت رفتہ کو دوبارہ حاصل کرنے کا تصور پیش کیا۔

 علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار کیا اور مستقبل کی نئی راہیں دکھائیں اسپیکر قومی اسمبلی 

مسلم امہ کو عموماً اور پاکستان کو خصوصاً جن چیلنجوں کا سامنا ہے ان پر حکیم الااُمت علامہ محمد اقبال کی تجویز کردہ تدبیر کے ذریعے قابو پایا جا سکتا ہے۔علامہ اقبال اتحاد بین المسلین کے داعی تھے انہوں نے مسلمانوں کو اپنے وسائل اور زور بازو پر انحصار کرنے کا درس دیا،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی  نے کہا کہعلامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر اور اسلا می طرز زندگی کو اپنا کر ہم عصر حاضر کے مسائل پر قابو پا سکتے ہیں۔علامہ اقبال کا اسلامی معاشرے کاتصور کا ئناتی ہے اور جغرافیائی اور قومیت کی حدود و قیود سے بالاتر ہے،، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ علامہ اقبال کے نزدیک تعصب اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔علامہ اقبال کا تصور انسانیت کے ہر رنگ ونسل کی تر جمانی کرتا ہے۔علامہ اقبال ہمیشہ ایک پرُ امن، اعتدال پسند اسلامی معاشرے کا قیام چاہتے تھے۔

مزیدخبریں