پاکستان سٹاک ایکس چینج میں مندی کارجحان

Nov 09, 2018 | 12:56

ویب ڈیسک

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے آخری روز جمعہ کو کاروبار کے شروع میں مندی کا رجحان دیکھا گیا ۔بازار حصص میں کاروبار کا آغاز منفی ہوا ، کاروباری سرگرمیوں کی شروعات ہونے کے بعد دس منٹ کے اندر ہی انڈیکس میں 130سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ صبح سے ہی انڈیکس منفی زون میں کاروبار ہوا ،اس رپورٹ کے فائل کیے جانے کے وقت مارکیٹ 83.51پوائنٹس کمی کے ساتھ 41283.87کی سطح پر ٹریڈ کر رہی تھی۔

مزیدخبریں