گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے آج حکیم الامت علامہ اقبالؒ کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اُنہوں نے فاتحہ خوانی کی اور ملک کی سالمیت،استحکام،ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دُعا کی۔اِس موقع پر گورنر پنجاب نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیئے۔ گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا مطمع نظر اور شاعر مشرق حضرت علامہ اقبال کا نکتہ نظر وزیر اعظم عمران خاں کے وژن کی بنیاد ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہم اقوام عالم میں اپنی انفرادیت اور شاندار ماضی کی روایات کو زندہ رکھ سکتے ہیں اگر ہم حضرت علامہ اقبالؒ کے کلام کو عملی زندگیوں میں اتارلیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں فخر اور ناز ہونا چاہئے کہ ہمارے قومی شاعر حضرت علامہ اقبالؒ کی علمی و فکری وجاہت کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جاتا ہے۔گورنر نے کہا کہ ضرورت اِس اَمر کی ہے کہ علامہ اقبالؒ کے اُفکار اور کلام کی پیروری کرتے ہوئے ہم ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوجائیں اور ملک کے استحکام و معیشت کی مضبوطی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
علامہ اقبال کا نکتہ نظر وزیر اعظم عمران خاں کے وژن کی بنیاد ہے:گورنر پنجاب
Nov 09, 2018 | 17:58