لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان میں رواںمالی سا ل کی پہلی سہ ماہی میں سونے کے زیورات کی خریداری 21 فیصد کم ہو گئی یہ امر قابل ڈکر ہے کہ نو سال کے بعد کسی سہ ماہی میں سونے کی خریداری میں اتنی کمی دیکھی گئی۔سال 2019 کی تیسری سہ ماہی میں پاکستان میں مجموعی طور پر 7 ہزار 1 سو کلو گرام سونا خریدا گیاجو گزشتہ سال اس عرصے کی خریداری سے 2 ہزار کلو کم ہے۔2010 کے بعد کسی ایک سہ ماہی میں زیورات کی خریداری اور سونے میں سرمایہ کاری میں اتنی کمی دیکھی گئی۔ ورلڈ گولڈ کونسل کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے ستمبر کے اختتام تک پاکستان میں 4 ہزار 5 سو کلو گرام سونے کے زیورات خریدے گئے۔