اکرم درانی نے نیب کو بیان ریکارڈ کرادیا ، 12نومبر کو دوبارہ طلب

Nov 09, 2019

اسلام آباد(نا مہ نگار) جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنماء ااور سابق وفاقی وزیراکرم درانی نے نیب کے سامنے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرادیا ، جس کے بعد نیب نے انھیں 12نومبر کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کیسربراہ اکرم درانی نیب راولپنڈی کے دفتر میں پیش ہوئے اکرم درانی سے تین کرپشن کیسز اثاثہ جات، غیر قانونی بھرتیوں اور پلاٹس کی الاٹمنٹ پر تفتیش ہو ئی ۔تفتیش کے دوران اکرم خان درانی سے نیب نے سوالات کئے کہ آپ نے حلقے کے 70لوگوں کو جعلی ڈومیسائل پر وزارت میں بھرتی کیا ؟ وزارت ہا وسنگ کے افسران نے جعلی ڈومیسائل پر بھرتیاں کیں؟ بھرتی ہونے والے لوگ آپ کے حلقے سے تھے؟اکرم درانی نے جواب دیا کہ مولانا مارچ کے دھرنے کی وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے ، وزارت میں بھرتیوں سے براہ راست تعلق نہیں، وزارت ہا وسنگ میں خالی اسامیوں پرمیرٹ میں بھرتیاں کی گئیں۔اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی سے تفتیش مکمل کرکے نیب راولپنڈی نے انھیں جانے کی اجازت دے دی اور 12نومبر کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔پیش

مزیدخبریں