لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے محمد آصف آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔سیمی فائنل میں محمد آصف نے تھائی لینڈ کے کرتسانوت کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 0-7سے کامیابی حاصل کی، اس سے قبل کوارٹر فائنل میں بھی آصف نے تھائی لینڈ ہی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کلاس کیا تھا۔ترکی کے شہر انتالیہ میں جاری عالمی سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد آصف نے گروپ میں تمام میچز جیتے، پھر راؤنڈ آف سکسٹی فور ، راؤنڈ آف تھرٹی ٹو اور پھر پری کوارٹر فائنل جیتا۔جمعہ کو بھی محمد آصف بھرپور فارم میں دکھائی دیئے اور پہلے کوارٹر فائنل میں انہوں نے تھائی لینڈ کے تھاناوات تیراپونگ پائیبون کو 4-6سے شکست دی۔ اس کے بعد سیمی فائنل میں انہوں نے تھائی لینڈ ہی کے کرتسانوت لارتستایاتھورن کو آوٹ کلاس کردیا۔سیمی فائنل میں پاکستان نمبر ون محمد آصف نے اپنے حریف کو ایک فریم بھی نہ جیتنے دیا اور ار بیسٹ آف تھرٹین کا معرکہ 0-7سے اپنے نام کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ اس سے قبل پاکستان کے محمد سجاد نے 2012 میںٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ 2014میں محمد سجاد نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔