کاسمیٹکس مارکیٹ میں کیئر کا حصہ 40 فیصد ہے: امجد شاہ

Nov 09, 2019

لاہور (کامرس رپورٹر) کیئر کاسمیٹکس پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او ایم امجد شاہ نے کہا ہے کہ کیئر کی پراڈکس میں انتہائی مقبول ہیں اس وقت کاسمیٹکس کی مارکیٹ میں ہمارا شیئر 40 فیصد ہے جبکہ ہماری گروتھ میں سالانہ تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے اس امر کا اظہار نوائے وقت کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے ہم نے 2005 میں کیئر کاسمیٹکس پرائیویٹ لمیٹڈ کو خریدا اسی وقت کیئر کاسمیٹکس ہیئر کلر اور کریمیں تیار کر رہا تھا لیکن اب ماشاء اللہ 16 کے قریب پرڈاکٹس تیار کر رہے ہیں جن میں بیوٹی سوپ لوشن نیلری موور ٹیلکم پاؤڈر پرکلی ہیٹ پاؤڈر کولڈ کریم ووشنگ کریم سمیت دیگر پراڈکٹس شامل ہیں انوں نے کہا کہ ہماری پراڈکٹس انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کی ہیں انہوں نے کہا کہحکومت جعلی کاسمیٹکس بنانے والوں کے خلاف موثر ایکشن لے ۔ یہ عناصر جعلی پراڈکٹس میں غیر خام مال استعمال کرکے جو جلد کینسر کے علاوہ الرجی اور دیگر پیچیدہ بیماریوں کا باعث بنتی ہیں ۔

مزیدخبریں