منڈی بہاﺅ الدین میں کالج کی طالبات کو تنگ کرنے سے منع کرنے پر نوجوانوں نے وین ڈرائیورکو طالبات کے سامنے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے چار لڑکوں کو گرفتار کرلیا۔منڈی بہاﺅالدین میں چک بساوا کے قریب نوجوانوں نے کالج وین کوروکا۔ ڈرائیور ارشد کو گاڑی سے اتارا اور ڈنڈوں سے مارنا شروع کردیا۔نوجوانوں نے وین میں موجود طالبات کو بھی مبینہ طورپر تشدد کا نشانہ بنایا۔انویسٹی گیشن آفیسر نے بتایا کہ یہ کالج کی لڑکیوں کی وین ہے۔ لڑکے ان کے کلاس فیلو تھے یا کالج فیلو تھے اور ان کو تنگ کرتے تھے ڈرائیور نے ان کو منع کیا تھا جس پر انہوں نے ڈرائیور کو زدوکوب کیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے 4 ملزمان کو گر فتار کرلیا۔