حطار میں جشن عید میلادالنبیؐ شان وعظمت و مذہبی جذبہ کیساتھ منائی گئی

فتح جنگ (عدیل افضل خان ) تحصیل فتح جنگ کے گائوں حطار میں جشن عید میلادالنبی ؐ بھر پور شان وعظمت اورمذہبی جذبہ کا ساتھ منائی گئی جس میں تحصیل بھر کے دیگر علاقوں سے بھی نعت خواں پارٹیوں نے شرکت کی فتح جنگ شہر کے بعد حطار میں عید میلادالنبی ؐ بھرپو ر جوش وجذبہ اور انتہائی منظم انداز سے منانے کا اہتمام گزشتہ کئی سالوں سے چلا آرہا ہے امسال بھی عید میلادالنبی ؐ کے جلو س کے راستوں کوانتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا جلو س کے راستے میں درود سلام کا ورد کرتی نعت خواں پارٹیوں کیلئے تقریباٌ 20استقبالیہ سٹیج انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجائے گئے تھے جہاں پر نعت خواں پارٹیوں نے ہدیہ عقیدت پیش کیا جبکہ ان کیلئے منتظمین کی جانب سے مختلف اقسام کے لنگرز کا بھی اہتمام تھا جلوس صبح دربار شریف سے سیرت کمیٹی کے صدر سید سلامت حسین شاہ،بانی جلوس قاضی خضر الزمان ،خطیب جامع مسجد غوثیہ الحاج عبد الخالق ،ملک فضل خان ،حاجی محمد اسلم نمبردار ،ملک حمید خان،راجہ شہباز ودیگر کی قیادت میں شروع ہو کر مقرر راستوں سے ہوتا ہوا شام کو اختتام پذیر ہوا جبکہ جلو س کے راستوں میں ملک ساجد محمو د،ملک جہانگیر ،اکرم زرگر ،ملک ظفر اقبال ظفری ،حاجی محمد خان ،ملک عنائت علی خان،حاجی ملک کالا خا ن ، ملک دستگیر عرف مٹھو ودیگر کی جانب سے استقبالیہ سٹیج سجائے گئے تھے جہاں پر نعت خواں پارٹیوں کو انعا ما ت دینے کیلئے سابق وزیر مملکت سردارسلیم حیدر خا ن، مظہر حسین بابر،ملک مظہرم نائیک ،ملک خلیل اختر پٹواری،جہانداد خان قطبال ،پیر صاحب جھگی شریف،ملک غلام قادر آف حطار ،حاجی ملک عبد المجید اور ملک محبوب ودیگر بھی موجود تھے۔سابق وفا قی وزیر سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ آقا کریمؐ کا میلاد منانے والے خوش قسمت ہیںاللہ نے سرکار دو عالمؐ کو رحمت العالمین بنا کر بھیجا آپ کے دنیا میں تشریف لانے سے جہا لت کے اندھیروں کا خاتمہ ہوا وہ اتوار کے روز فتح جنگ کے گائوں حطار میں جشن میلاد النبی ؐ کے جلوس میں شرکت کے دوران ملک ظفری خان کی جانب سے بنائے گئے خو بصو رت سٹیج پر شرکانعت خوان پارٹیوں میں انعامات تقسیم کرنے کے موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کیا اس موقع پر پیر افتخار حسین شاہ ، ملک عاقب پریم نگر فقیراں،احمد نواز خان ،طارق قادری ،مظہر حسین بابر بھی موجود تھے سردار سلیم حیدر خان نے اہل حطار کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کاہ کہ اہلیان حطارنے سچے عاشقان رسولؐ ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے جشن میلاد مصطفی بھر پور پورے جوش و جذبہ اور عقیدت سے منا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن