ہریوسی میں تعمیر و ترقی کا کام جاری،عوامی مسائل کا حل ترجیح ہے،راجہ صغیر احمد 

کلرسیداں(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے تمام لوگوں کے لیئے دروازے کھلے ہیں انہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کلرسیداں اور کہوٹہ کی ہر یونین کونسل میں تعمیر و ترقی کے کام جاری ہیں بلدیہ کلرسیداں میں عنقریب بائیس کروڑ اور کہوٹہ میں سات کروڑ کے منصوبے شروع کرنے جا رہے ہیں اور اب تک حلقہ پی پی سات میں سوا ارب سے زائد کے ترقیاتی منصوبے مکمل کیئے جا رہے ہیں جن کی مجموعی مالیت نئے منصوبوں کے بعد ڈیڑھ ارب سے تجاوز کر جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کلر سیداں دھانگلی روڈ کی ری سرفیسنگ کا 80فیصد کام مکمل ہو چکا ہے بقیہ مقامات پر کنکریٹ کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ وہ عوام میں سے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے گزشتہ انتخابات میں آزاد حیثیت میں مسلم لیگ ن پی ٹی آئی پیپلز پارٹی اور تحریک لبیک کو شکست دی انہوں نے مزید کہا کہ میری سیاست صرف عوام کے مسائل حل کرنا ہے نماز فجر سے رات لوگوں کی خدمت میں مصروف رھتا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن