مری(نامہ نگار خصوصی)سب ڈویثرنل پولیس آفیسر مری اور ایس ایچ اومری تھانے اور تمام پولیس چوکیوں پر خوش اخلاق،باکردار اور اچھی شہرت کے پولیس آفیسر اور اہلکار تعینات کریں اورمری میں منشیات اورفحاشی کے بڑھتے ہوئے رحجان کو قابوکر نے کیلئے خصوصی مہم چلائی جائے تاکہ ہماری نوجوان نسل دیگرجرائم اور منشیات جیسی لعنت کا شکار نہ ہو سکے۔ان جرائم میں بعض نشہ کے عادی افراد بھی ان جرائم میں ملوث ہوجاتے ہیں جس کا سد باب انتہائی ضروری ہے اہلیان علاقہ کاکہنا ہے کہ موسم سرما شروع ہوچکا ہے اس موسم میں چور،ڈکیٹ اور دیگرجرائم پیشہ افراد سرگرم ہوجاتے ہیں جسکے باعث جرائم میں اضافہ ہونے کااندیشہ ہے، مری کے اکثر لوگ سردموسم میں میدانی علاقوں میں منتقل ہوجاتے ہیں ان کی عدم موجودگی کافائدہ اٹھاتے ہوئے شہریوں کاکہنا ہے کہ مری کے تمام علاقوں میں رات کی پولیس گشت کو بھی یقینی بنایاجائے اہلیان علاقہ نے اس توقع کا اظہارکیاہے کہ اے ایس پی مری اس سلسلے میں فوری اورضروری اقدامات کرینگے۔
مری میںمنشیات وفحاشی کے رحجان پرقابوپانے کیلئے مہم چلائی جائے،عوامی حلقے
Nov 09, 2020