امت گستاخوں سے یکجہتی کرنیوالوں کا بائیکاٹ کرے:آغاحامد علی موسوی

 لاہور(خصوصی نامہ نگار) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ ناموس رسالت بچانے کیلئے شعب ابی طالب کی راہ اپنانی ہوگی امت مسلمہ گستاخوں سے یکجہتی کرنے والی حکومتوں سے ناطہ توڑے پہلے قدم کے طور پر تمام مسلم ممالک سے فرانسیسی سفیروں کو نکال دیا جائے،نبی کریم ؐاہلبیت اطہارؓپاکیزہ صحابہ کبارؓاور اجداد رسول ؐ کی شان میں گستاخیاں ناقابل برداشت ہیں عالم اسلام مشترکہ حکمت عملی اپنائے،جناب ابو طالب کفار مکہ کی کڑکتی تلواروں کے سامنے نبی کریم ؐکی ڈھال بنے رہے، نوجوان نسل حکیم الامت علامہ اقبال ؒ کے درس کی پیروی کرتے ہوئے اپنے افکار و کردارکو وفائے مصطفی ؐ کا نمونہ بنائیں دنیا و آخرت میں سربلندی ان کا مقدر ٹھہرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...