علامہ اقبال نے امت کو غیروں کی نقالی سے روکا: ڈاکٹر صدف علی

لاہور (پ ر) ادارہ قومی تشخص کے صدر ڈاکٹر صدف علی نے کہا ہے کہ علامہ اقبال نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو غیرملکی اقوام خصوصاً اہل یورپ کی تابعداری اور نقالی چھوڑ کر اسلامی تعلیمات کے مطابق باعزت اور زندہ قوموں کی طرح زندگی گزارنے کا منشور دیا تھا جس سے روگردانی کے باعث آج کا مسلمان خوشامدی اور مردہ قوموں کی طرح ذلیل وخوار زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ انہوں نے یوم پیدائش علامہ اقبالؒ کے موقع پر ایک بیان میں کہا کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی 1857ء کے نامور مسلم رہنمائوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر ان کے لباس کو اپنا لیا تھا جسے بعدازاں قائداعظمؒ نے بھی 1940ء میں قرارداد پاکستان کے اجلاس کے موقع پر اور بعدازاں حصول پاکستان کے بعد اسی لباس کو قومی لباس کے طور پر استعمال شروع کر دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن