مصنوعی اعضاء کا ادارہ ہنگامی بنیادوں پرقائم کیاجائے:پی ایم اے

لاہور(نیوزرپورٹر)ملک میں ٹریفک قوانین کی پاسداری بالکل نہیں ہو رہی اور نہ ہی عوام میں ٹریفک قوانین سے آگاہی ہے۔جس کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں اموات کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ دنوں رائیونڈ روڈ پر ایک ڈیمپر کی ٹکر سے معذور ہونے والے بچے کو چیئرمین بورڈ آف منجمنٹ جناح ہسپتال اعجاز گوہر کی طرف سے بیرونِ ملک علاج کا اعلان خوش آئند مگر یہ بات باعث تشویش ہے کہ حادثات کے نتیجے میں معذور ہونے والے مریضوں کیلئے پنجاب میں فنکشنل مصنوعی اعضاء کا کوئی مقتدر ادارہ نہیں ہے۔پی ایم اے لاہور کے عہدیداران نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر صحت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب میں آرتھوپیڈک انسٹیٹیوٹ اور فنکشنل مصنوعی اعضاء کا ادارہ ہنگامی بنیادوں پر قائم کیا جائے۔ان خیالات کا اظہارپی ایم اے ہاؤس میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی صدر پی ایم اے لاہور نے کی۔ اجلاس میں ڈاکٹر ملک شاہد شوکت جنرل سیکریٹری پی ایم اے لاہور، ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری،پروفیسر ڈاکٹر تنویر انور،ڈاکٹرارم شہزادی، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر بشریٰ حق،ڈاکٹر احمد نعیم،ڈاکٹرثاقب سہیل، ڈاکٹر رانا سہیل نون، ڈاکٹر ریاض ذوالقرنین اسلم، ڈاکٹر طلحہ شیروانی،ڈاکٹر انعام اللہ کاکڑاور ڈاکٹرسلمان کاظمی نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن