کفرکے فتوے اورغداری کے تمغے کبھی بھی ملک وقوم کوراس نہیں آئے: کلیم اللہ 

بہاولپور(نمائندہ خصوصی) کفرکے فتوے اورغداری کے تمغے کبھی بھی ملک وقوم کوراس نہیں آئے ان خیالات کااظہار کلیم اللہ ضلعی صدر پاکستان پیپلزپارٹی انسانی حقوق نے کیا۔انہوں نے کہاکہ لیڈرکاکام دلوں کوجوڑناہوتاہے نہ کہ انہیں دیوارسے لگانا آپ گڈگورننس لوٹی ہوئی دولت کی واپسی کرپشن کاخاتمہ قیام انصاف قانون سب کیلئے کانعرہ لگاکراقتدارتک پہنچے ہیں۔
 اس موقع پر محمدصابر خان ‘محمدحنیف بھٹی ‘سیدگل عباس بخاری بھی موجودتھے ۔

ای پیپر دی نیشن