راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پیپلز ٹریڈرز سیل کے صدر طارق وحید بٹ نے کہا ہے کہ کرونا نے ملک میں کاروبار ختم کردئے ہیں وزیر اعظم عمران خان اس صورتحال کو سمجھ نہیں رہے کرونا نے پہلے کاروبار تباہ کردیا اور اب اگر شادی ہال بند کئے گئے تو غریب کا چولہا جلنا بھی بند ہوجائے گا میں سوال کرتا ہوں کہ کیا کرونا شادی ہالوں میں300 بندوں کے جمع ہونے سے پھیلتا ہے لیکن حیرت کی بات ہے کہ ہزاروں کے جلسوں میں کرونا نہیں پھیلتا اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کرونا کے نام پر کاروباری برادری کو مسلسل تنگ کیا جا رہا ہے حالانکہ تاجر ہی ملکی معیشت کا پہیہ چلاتے ہیں تاجروں کیلئے سہولیات دینے کی بجائے ان سے کاروبار بند کرائے جاتے ہیں ۔
شادی ہال بند کئے گئے تو غریب کا چولہا جلنا بھی بند ہوجائے گا ،طارق وحید بٹ
Nov 09, 2020