ملتان (نیوز رپورٹر) ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے مرکزی صدر نعیم اقبال نعیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ اور مستقبل کے معمار ہیں ان میں جذبہ حب الوطنی کا فروغ وقت کا اہم تقاضہ ہے نعیم اقبال نعیم نے کہا کہ ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن اور پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن ڈسٹرکٹ ملتان کے زیراہتمام شمع بناسپتی و کوکنگ آئل ملتان اور وز واش ملتان کے تعاون سے حسبِ ذیل شیڈول تقریبات بعنوان ''جوانوں کو میری آہِ سحر دے'' منانے جا رہے ہیں۔جس میں سکول و کالجز اور یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کے درمیان تقاریر، کلامِ اقبال کے مقابلے ہوں گے۔