گستاخانہ خاکوں پر لاہور فیصل آباد وہاڑی اور دیگر شہروں میں مظاہرے مارچ ریلیاں

لاہور، قصور، فیصل آباد، راجہ جنگ، ساہیوال، چیچہ وطنی، بورے والا، وہاڑی(نمائندگان، نامہ نگاران) لاہور سمیت دیگر کئی شہروں میں اتوار کے روز بھی فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر کی حمایت کیخلاف احتجاجی مظاہروں، ریلیوں اور مارچ کا سلسلہ جاری رہا۔ شرکاء نے ملعونوں کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور حکومت سے فرانس کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر میکرون ملعون کے پتلے بھی جلائے گئے۔ قائدین کا کہنا تھا منہ توڑ جواب نہ دیا گیا تو بطور مسلمان جینے کا مقصد فوت ہوجائے گا۔ 
عا لمی مجلس تحفظ ختم نبوت مانگامنڈی لاہور کے زیر اہتمام فرانس میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں انجمن تاجراں، وکلاء ،صحافیوں، علمائے کرام اور طلباء سمیت تمام مکتبہ فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ پلے کارڈز اور بینرز پر فرانس کے خلاف نعرے کے مطالبے درج تھے۔ ریلی کی قیادت عالمی مجلس تحفظ ختم  نبوت ضلع لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، ناظم تبلیغ مولانا عبدالعزیز، قاری شفیق الحسن، قاری محمد ارشد، مولانا احسان اللہ، مولانا محمدعابد، جے یو آئی علماء کے مرکزی رہنمامولانا قدرت اللہ عارف، مولانا مسرور حسن ضیاء ، مجلس صیانہ المسلمین کے مرکزی رہنما مولانا محمد بلال اشرف، پاکستان فیڈرل اتحاد یونین آف جرنلسٹ کے مرکزی چیئرمین محمد عباس ساجد، محمد حنیف ملک عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، جمعیت علماء اسلام، اہل سنت والجماعت تاجر حضرات مفتی طیب، محمود شفیق، ماسٹرقاسم، قاری محمد احمد، مولانا محمد عابد ارشاد، مولانا محمد عبدلمجید، مولانا زاھد قصوری، مولانا زاھدمحمود، قاری محمداقبال، مفتی بابر بشیر، مولانا احسان اللہ، مولانا محمداقبال، مولانا عبدلواجد، مولانا راشد حنفی، مولاناعمار مجاھد، مولانا خلیل الرحمن بھی ریلی میں شریک تھے۔ کلمہ چوک بائی پاس مانگا منڈی پر ریلی احتجاجی جلسے کا روپ اختیار کر گئی۔ قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مقدس ہستیوں کی عزت و ناموس کے تحفظ کے لئے عالمی سطح پر قانون سازی کی جائے۔ لاہور میں مسلم لیگ ق نے بھی مسلم ٹائون سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی۔ قصورسے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق قصور میںبھی مذہبی تنظیموں کا مارچ و ریلیاں پورا شہر باہر امڈ آیا ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول کا فرانس کے خلاف شدید احتجاج جبکہ تحصیل کونسل ہال قصور میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام سیمینار منعقدکیا گیا۔ تحریک لبیک کے تحفظ ناموس رسالت مارچ کے شرکاء نے لاہور روڈ کو بلاک کر کے فرانس کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ مارچ ، ریلیوں سے علامہ سعید احمد سعیدئ، حکیم عبدالرشید، تحریک لبیک کے زاہد عطاری، سید مقصود شاہ، جمیل گوندل، مفتی حسن علی، میاں منظور، ڈاکٹر انجم رشید ڈاکٹر قمر عباس نے خطاب میں کہا حکومت فرانس کیساتھ سفارتی تعلقات ختم کرے۔ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام سیمینار کی۔ صدارت ملک ابوبکر نعیم نے کی جبکہ ڈاکٹر سمعیہ راحیل قاضی نے کرتے ہوئے کہا کہ حرمت رسول پر ہماری جان بھی قربان ہے۔ پوری مسلم امہ کو فرانس کی حکومت کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ راجہ جنگ سے نامہ نگارکے مطابق نواحی گائوں میر محمد میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام تمام مسالک کی جانب سے حرمت رسولؐ ریلی کا انعقا دکیا گیا۔ مرکزی جمعیت کے ذمہ داران اور جماعت اسلامی کے سابق ضلعی امیر عثمان غنی نے خطاب کیا۔ فیصل آباد سے آن لائن کے مطابق فرانس میںگستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف جماعت اسلامی سے وابستہ سینکڑوںخواتین، طالبات، لیڈی سوشل ورکرز اور معصوم بچوں نے چنیوٹ بازار سے کچہری چوک تک احتجاجی مارچ کیا۔ جس کی قیاد ت صوبائی ناظمہ نجمہ خانم، ضلعی ناطمہ فوزیہ محبوب، ڈاکٹرفہمیدہ الیاس، فریحہ کاشف، ثمرہ رحیم، نصرالاسلام اور دیگرنے کی۔خواتین اور بچوں نے فرانس کے صدر کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں اور پوری قوم فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے۔ اس موقع پرجماعت اسلامی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اظہراقبال حسن، ضلعی امیرمحبوب الزماں بٹ نے بھی مارچ کے شرکاء سے خطاب کیا اور کہا کہ عالم اسلام نے فرانس کو منہ توڑ جواب نہ دیا تو ہمارے بطور مسلمان زندہ رہنے کا مقصدفوت ہوجائے گا۔ بورے والاسے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف اتحاد اہلسنت کی کال پر بورے والا کی مذہبی اور تجارتی تنظیموں کی احتجاجی ریلیاں،پیسٹی سائیڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی طرف سے کار ریلی،کالج روڈ پر احتجاجی جلسہ،اتحاد اہلسنت کے راہنماوں سردار ذوالفقار احمد زلفی ڈوگر، مرزا محمد عدیل اور راجہ عبدالحنان کی کال پرمختلف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں مرکزی ریلی آئی بلاک سول لائن مولانا اسماعیل فاروقی کی رہائش گاہ سے شروع ہوئی جو مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی کالج روڈ پر پریس کلب کے سامنے قائم جلسہ گاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی کاروں پر مشتمل دوسری ریلی پیسٹی سائیڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر فہیم قیصر کی قیادت میں نکالی۔ انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے صدر چوہدری ندیم انور چوہدری محمد عاشق آرائیں کی قیادت میں ایک احتجاجی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔چیچہ وطنی سے نامہ نگارکے مطابق نواحی علاقہ اڈا 90 موڑ  میں مختلف دینی جماعتوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے تحفظ ناموس رسالت ؐریلی نکالی گئی۔شرکاء نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ساہیوال سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق نائی والا بنگلہ ہڑپہ روڈ پر تحفظ ناموس رسالت ریلی جمعیت اہلحدیث کی طرف سے نکالی گئی جس میں فرانس کے صدر کے پتلے نذر آتش کئے گئے اور علماء نے سیرت اور ختم نبوت کے حوالہ سے تقریریںکیں ۔ دریں اثناء چک97۔نو۔ایل پاکپتن روڈ پر ناموس رسالت ریلی نکالی گئی۔ جس میں سینکڑوں علماء اور مختلف دینی مدارس کے طلباء نے  شرکت کی اور فرانس کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔وہاڑی سے نامہ نگار کے مطابق جمعیت علماء اسلام وہاڑی کے زیراہتمام گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین کی قیادت ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری مقصود احمد،تحصیل صدرمولانا عمر فاروق اور مفتی نعیم نے کی جبکہ مولانا اسداللہ،مولانا مسعود احمد امیر یونٹ نیو شرقی کالونی،مولانا قربان علی قاسم، پروفیسر حافظ منیر احمد،ڈاکٹر محمد ثنائاللہ، ڈاکٹر سلیم طاہر، مولانا قاری محمد عقیل، مولانا ناصر، مولوی خورشید سمیت علمائے کرام اور طلباء کی کثیر تعداد ریلی میں شریک ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...