پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت میں 6 فیصد اضافہ

Nov 09, 2020

اسلام آباد(قاضی بلال؍خصوصی نمائندہ)پچھلے  مہینے کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت میں 6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اکتوبر میں فروخت کا حجم  1.699 ملین ٹن تک بڑھ گیا۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) کی رپورٹ کے مطابق پچھلے مہینے فرنس آئل ، ہائی سپیڈ ڈیزل اور  پٹرول کی فروخت بالترتیب 2 لاکھ 91 ہزار ٹن ، 6 لاکھ 69 ہزار ٹن اور 6 لاکھ 87 ہزار ٹن تک پہنچ گئی۔ پچھلے سال اکتوبر 2019 کے دوران فرنس آئل  کی فروخت 2 لاکھ، ہائی سپیڈ ڈیزل 6 لاکھ 50 ہزار اور پٹرول کی فروخت 6 لاکھ 81 ہزار ٹن رہی تھی۔ اس طرح اکتوبر 2019 کے مقابلہ میں اکتوبر 2020  کے دوران فرنس آئل کی فروخت میں 46 فیصد ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 3 فیصد اور پٹرول کی فروخت میں ایک فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں فروخت کا  مجموعی حجم اکتوبر 2019 کے مقابلہ میں اکتوبر 2020 کے دوران 6 فیصد بڑھ گیا۔

مزیدخبریں