لاہور(نامہ نگار) شہر کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے ہنجروال میں اسد کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر8لاکھ روپے مالیت، ہیئر میں عابد کے گھر سے ساڑھے 5 لاکھ روپے مالیت،فیکٹری ایریا میںعامر اور فیملی سے5لاکھ روپے مالیت ، شمالی چھاؤنی میں یاسین اور فیملی سے 4لاکھ روپے مالیت، جوہرٹائون میں شاہ نوازاور فیملی سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا، چوہنگ میں ناصر سے3لاکھ روپے،گارڈن ٹائون میں باسط سے ایک لاکھ 76ہزارروپے ہربنس پو رہ میں جوادسے 80ہزارروپے اور موبائل فون ،شمالی چھائونی میں عباس سے 50ہزارروپے اور موبائل فون،نواں کوٹ میں ابرار کی دکان سے 24ہزارروپے اور موبائل فون لوٹ لیے گئے۔ چوروں نے جوہرٹائون اورکینٹ سے دو گاڑیاں جبکہ مناواں ،شیرا کوٹ ،شاہدرہ ،ہربنس پو رہ اورباغبانپو رہ سے پانچ موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔