ملتان: موبائل پر دوستی کے بعد ملاقات کیلئے آنے والے لڑکی کے رشتہ داروں کا بدترین تشدد

Nov 09, 2020

ملتان (سپیشل رپورٹر) لڑکی سے موبائل پر دوستی مہنگی پڑ گئی۔ نواحی علاقہ 94/10r کے رہائشی حسنین حیدر ولد غلام محمد رجوانہ کو اس کی مبینہ دوست نے ملنے کے لئے دیہات سے باہر بلایا جہاں اس کے بھائیوں اور عزیز رشتہ داروں نے اسے پکڑ لیا۔ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیز دھار آلے سے جسم کے مختلف حصوں کو زخمی کردیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 فوری موقع پر پہنچی اور اسے زخمی حالت میں ڈسڑکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے تشویشناک حالت میں ملتان ریفر کر دیا گیا۔ حسنین حیدر کے مطابق حملہ آوروں نے میری آنکھوں پر کالی پٹیاں باندھ کر حملہ کیا مگر پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔

مزیدخبریں