اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن خارجی امور میں مہارت رکھتے ہیں اور خارجہ پالیسی امور کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ افغانستان سے متعلق چیلنجز سے جو بائیڈن اچھی طرح واقف ہیں۔ بھارتی غیر قانونی قبضے والے کشمیر کی صورتحال سے بھی جوبائیڈن ناواقف نہیں ہیں۔ امریکہ معترف ہے کہ پاکستان بطور حلیف کام کررہا ہے۔ افغانستان میں امن واستحکام‘ سیاسی حل کی امریکی خواہش کا پاکستان مددگار ہے۔ جوبائیڈن افغان امن عمل کی سپورٹ کرنا چاہیں گے۔ یک لخت انخلاء سے متعلق جوبائیڈن کی سوچ مختلف ہو سکتی ہے۔
افغانستان سے یک لخت انخلاء پر جوبائیڈن کی سوچ مختلف ہوسکتی ہے: شاہ محمود
Nov 09, 2020