واشنگٹن:امریکی جوڑے کا 14 بیٹوں کے30 سال بعدبیٹی کی پیدائش پر جشن

Nov 09, 2020

واشنگٹن (این این آئی)امریکی ریاست مِشی گن میں کے جوڑے کے ہاں 30 برس کے انتظار کے بعد بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ والدین نے بیٹی کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق 14 بیٹوں کی وجہ سے مشہور خاندان کے گھر بچی کی پیدائش ہوئی ہے،  والد نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سال کئی وجوہات کی بنا پر یادگار رہا لیکن بیٹی میگی جین ایک ایسا تحفہ ہے جس کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے۔بچی کے باپ جے شوانڈٹ اور ان کی بیوی کیٹیری شوانڈٹ دونوں کی عمر 45 برس ہیں۔

مزیدخبریں