کامسٹس ہیڈکوارٹرنے بوسنیا ہرزیگوینا کی ممبرشپ میں توسیع کردی

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر ) کامسٹس ہیڈکوارٹرنے بوسنیا ، ہرزیگوینا کی ممبرشپ میں توسیع کردی  ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی نے بوسنیا ہرزیگوینا کے چیئرمین ایوان صدر سے ملاقات کی ۔مسٹر سیفک زازروف نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران جمہوریہ بوسنیاہرزیگویناکی کامسٹس کی رکنیت  میں توسیع کی پیش کش کی تھی ، یہ ملاقات بوسنیا ہرزیگووینا کے پاکستان میں تعینات سفیر کی طرف سے منعقدہ عشائیہ کے موقع پر ہوئی، اس موقع پر ڈاکٹرایس ایم جنید زیدی نے مہمان چیئرمین کامسٹس کی رکنیت کی دستاویزات پیش کیں،بوسنیا  ایوان صدرکے  چیئرمین کو بریفنگ دی گئی کہ  صدرگھانا  نانا اڈو ڈانکوا اکوفو  اڈو جنوبی میں سائنس و ٹیکنالوجی برائے پائیدار ترقی کامسٹس کے موجودہ چیئرمین ہیں، اس تنظیم کے رکن ممالک کی تعداد 27ہے ۔

ای پیپر دی نیشن